آج شام مکہ مکرمہ میں:

”مرکاز البلد الامین“نے سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی ”اسلامی شخصیت کی تعمیر وتشکیل“ کے موضوع پر منعقدہ ایک مکالمہ کی نشست میں میزبانی کی۔ اس نشست میں محترم ومعزز شخصیات، نامور مفکرین اور ابلاغی ماہرین نے شرکت کی۔