عید الفطر کی نماز کی امامت اور خطبہ کے بعد، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین  مسلم علماء کونسل عزت مآب شيخ ڈاکٹر محمد العیسی نے البانیہ کے دار الحکومت تیرانا میں اسلامی مشیخت کا دورہ کیا۔ انہوں نے  اسلامی مشیخت کے صدر اور علمائے کرام سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔