ڈاکٹر العیسی نکا انڈونیشیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
کانفرنسیںڈاکٹر العیسی نکا انڈونیشیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جکارتہ:
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے انڈونیشیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا ، جس کی میزبانی انڈونیشیا کی وزارت مذہبی امور نے دارالحکومت ”جکارتہ “ میں اپنے صدر دفتر میں کی۔ اس کانفرنس میں انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور، عزت مآب ڈاکٹر نصر الدین عمر، ان کے نائب سابق وزیر مذہبی امور ، اور مذہبی بقائے باہمی مرکز کے سربراہ کے علاوہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی متعدد مذہبی اور پارلیمانی قیادتوں اور انڈونیشیا کی مختلف ریاستوں سے وزارت کے رہنماؤں، ماہرین تعلیم، مذہبی رہنماؤں اور مذہبی برادریوں کے نمائندوں سمیت 350 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔
ڈاکٹر العیسی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی کانفرنسوں کا انعقاد، جن کے موضوعات مشترکہ اقدار کی روشنی میں تجدید شدہ ہوں، بقائے باہمی اور تعاون کے لیے انتہائی اہم ہے تاکہ مذہبی تصادم کے نظریات اور تنوع پر مبنی معاشروں بالخصوص اور عالمی امن پر بالعموم ان کے اثرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔ خاص طور پر جب ہمیں یہ معلوم ہو کہ انسانی تاریخ میں بہت سی ظالمانہ جنگوں کی جڑیں بظاہر مذاہب سے منسوب کی جاتی ہیں، اگرچہ وہ مذاہب کی حقیقی انسانی تعلیمات کی نمائندگی نہیں کرتیں۔
کانفرنس میں انڈونیشیا میں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا ، جن میں سے ہر ایک نے اپنے مذہب کی معاشرتی ہم آہنگی سے متعلق تعلیمات کا جائزہ پیش کیا۔