سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے دار الحکومت تیرانا میں پارلیمنٹ ہاؤس میں البانیہ کی پارلیمنٹ کی اسپیکر محترمہ لنڈیتا نکولا سے ملاقات کی ۔
عملی زندگیمتنوع معاشروں میں امن اور ہم آہنگی کی حمایت کے لئے رابطہ کی عالمی کاوشوں کی ستائش:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے دار الحکومت تیرانا میں پارلیمنٹ ہاؤس میں البانیہ کی پارلیمنٹ کی اسپیکر محترمہ لنڈیتا نکولا سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
محترمہ اسپیکر نے البانیہ کی طرف سے رابطہ عالم اسلامی کے دورے، اور امن کے قیام اور متنوع معاشروں میں مذہبی اور ثقافتی بقائے باہمی کے فروغ میں اس کے اہم کردار کو سراہا۔
ڈاکٹر العیسی نے اس موقع پر البانیہ میں قومی تنوع اور خاص طور پر مذہبی تنوع میں ہم آہنگی کی عالمی مثال کے طور پر اپنے دورۂ البانیہ پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہر اس نظریہ اور تصور کو مسترد کرتاہے جو تہذیبوں کے تصادم اور تنازعات پر مبنی ہو چاہے اس کا فلسفہ اور محرکات کچھ بھی ہوں۔