ڈاکٹر العیسی کو جمہوریہ البانیہ کے اعلی ترین اعزاز، دنیا کی نامور مذہبی شخصیات کے لئے ریاستی تمغہ سے نوازا گیا
عملی زندگیڈاکٹر العیسی کو جمہوریہ البانیہ کے اعلی ترین اعزاز، دنیا کی نامور مذہبی شخصیات کے لئے ریاستی تمغہ سے نوازا گیا:
جمہوریہ البانیہ کے صدر محترم جناب بجرم بیگاج نے سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی کا دار الحکومت تیرانا میں صدارتی میں استقبال کیا جہاں انہیں جمہوریہ کے اعلی ترین اعزاز سے نوازا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری جنرل کو ریاستی تمغہ سے نوازنے کی وجوہات کا تذکرہ بھی ہوا۔ اس موقع پر عزت مآب سیکرٹری جنرل نے کہاکہ #رابطہ_عالم_اسلامی جس کی خدمت کر نے کا انہیں اعزاز حاصل ہے وہ مملکت سعودی عرب کی بھلائیوں میں سے ایک ہے جس نے اس کی بنیاد رکھ کر اسے عالم اسلام کو ہدیہ کیا ہے، اور وسیع اسلامی تناظر میں جو کہ اسلام کا پیغام اور اور دنیا کے حوالے سے اس کی رحمت ہے، رابطہ پوری انسانیت کی خدمت کے لئے عالمی طور پر کوشاں ہے۔