جدید عالمی تبدیلیوں کی روشنی میں،بلقان ممالک میں امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو مستحکم کرنے کے لئے سیاسی قوتوں، مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے اداروں کے رہنماؤں کو ان کے تمام تنوع کے ساتھ جمع کرنے والی پہلی علاقائی کانفرنس کے افتتاح میں شرکت کےلئے عزت مآب سیکرٹری جنرل کی آمد کے موقع پر:
جمہوریہ بوسنیا وہرزیگووینا کی صدارتی کونسل نے صدر محترم جناب زیلجکو کومسیچ کی سربراہی میں، دار الحکومت سرائیوو میں ایوانِ صدر میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا استقبال کیا۔
محترم صدر نے بوسنیا اور ہرزیگووینا میں رابطہ عالم اسلامی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بوسنیا اور دنیا بھر میں سیاسی رہنماؤں کے لئے  ایسی مذہبی قیادت کی ضرورت پر زور دیا جو امن اور بقائے باہمی کے لئے کوشاں ہے  اور جن میں چیزوں کو  وسیع تر  اور دور رس تناظر میں دیکھنے کی  دانشمندانہ صلاحیت موجود ہے۔
کونسل نے امن اور بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے مشن اور سرائیوو میں غیر معمولی کانفرنس کے انعقاد پر ان کی ستائش کی، جسے صدر محترم نے انتہائی اہم اور کامیاب قرار دیا۔
دوسری جانب سیکرٹری جنرل رابطہ  ڈاکٹر العیسی نے امن اور بقائے باہمی کے قیام میں بوسنیا اور ہرزیگووینا کی بنیادی اہمیت پر زور دیا کہ وہ نسل کشی  کی جنگ کے بعد  تمام سیاسی، مذہبی اور نسلی تنوع کے  درمیان  رواداری اور بقائے باہمی کی روشن ترین عالمی مثال ہے۔
فریقین نے نفرت انگیز بیانئے  اور انتہاپسندی کو مسترد کرنے اور اس کے سدّباب کی اہمیت پر زور دیا چاہے اس کی شناخت اور اسباب کچھ بھی ہوں۔ جانبین نے جامع اور مؤثر اقدامات اور پروگراموں کے ذریعے اس کا مقابلہ کرنے کرنے کے لئے دو طرفہ تعاون کے امکانات کرنے پر بھی زور دیا۔