عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے ریاض میں رابطہ کے ذیلی دفتر میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر تجارت، صنعت وپیداوار اور وزیر داخلہ ڈاکٹر جوہر اعجاز کا استقبال کیا
عملی زندگیسیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے ریاض میں رابطہ کے ذیلی دفتر میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر تجارت، صنعت وپیداوار اور وزیر داخلہ ڈاکٹر جوہر اعجاز اور ان کے ہمراہ وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی کا استقبال کیا۔
ملاقات میں اسلامی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور اور اس سلسلے میں دو طرفہ تعاون کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔