دورۂ مصر کے موقع پر..باضابطہ دعوت اور اکیڈمی کے صدر کی موجودگی میں: قاہرہ میں عربی لینگویج اکیڈمی میں اکیڈمی قیادت کی موجودگی میں سیکرٹری جنرل رابطہ عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی
دورےدورۂ مصر کے موقع پر..باضابطہ دعوت اور اکیڈمی کے صدر کی موجودگی میں: قاہرہ میں عربی لینگویج اکیڈمی میں اکیڈمی قیادت کی موجودگی میں سیکرٹری جنرل رابطہ عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے متعدد علمی موضوعات کا جائزہ اور اکیڈمی کے نمایاں ترین شعبوں کے بارے میں آپ کو آگاہ کیا گیا۔ دورے کے اختتام پر اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر عبد الوہاب عبد الحافظ نے شیخ العیسی کو اکیڈمی کی جدید مطبوعات پیش کرتے ہوئے دعوت قبول کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے مشترکہ گفتگو کی وسعت اور اس میں متعدد امور میں بھرپور جائزے کی بھی تعریف کی، جس میں رابطہ کے ساتھ تعاون کے امکانات پر غورکیاگیا،جیسا کہ رابطہ غیر عرب افراد میں، خاص طور پر اسلامی ممالک میں متعدد پر وگراموں کے ذریعے عربی زبان کی تعلیم میں فعال خدمات سرانجام دے رہی ہے اور لغوی میدان میں متعدد تحقیقی شعبوں میں رابطہ کی دلچسپی عیاں ہے۔