تقریباً تین ہزار مشائخ کی شرکت، جن میں مفتی اعظم مصر، مدعو جامعات کے چانسلرز اور فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ مفکرین اور سفارت کاروں نے شرکت کی: قاہرہ یونیورسٹی کے چانسلر کی باضابطہ دعوت پر یونیورسٹی کے گریٹ ہال میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے میموریل لیکچر بعنوان”مشرق اور مغرب کے درمیان سوچ میں پیش رفت“ کو بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اس ضمن میں عزت مآب سیکرٹری جنرل کو متعدد حلقوں، خاص طور پر مذہبی، علمی اور فکری اداروں کی جانب سے تعریفی پیغامات موصول ہوئے، جس میں انہوں نے لیکچر کے مکمل متن سے استفادے کی خواہش کا اظہارکیا ہے، جبکہ قاہرہ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر محمد عثمان الخشت کے ایک بیان کے مطابق قاہرہ یونیورسٹی نے لیکچر کے مندرجات کی طباعت اور اشاعت کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ مفتی اعظم مصر نے اس لیکچر کو”روڈ میپ“قراردیاتھا۔