سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے
آج شام، چیئرمین سینیٹ، چیف جسٹس اور نیشنل یونیورسٹی کے صدر کی دعوت پر:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔
آپ کا اور رابطہ کے وفد کا استقبال معزز علماء، وفاقی وزراء اور سینیٹ کے اراکین نے کیا۔
اپنے دورۂ پاکستان کے دوران آپ سینیٹ سے خطاب کریں گے، جبکہ 24/4/1447ھ (16 اکتوبر 2025ء) کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں ’’مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان ہم آہنگی‘‘ کے موضوع پر دیے گئے اپنے لیکچر کے تسلسل میں عدل، رحمت، بقائے باہمی اور ان سے متعلق فکری وقانونی مباحث پر ہونے والے مکالمے میں بھی شرکت کریں گے۔
اسی طرح ڈاکٹر العیسی نیشنل یونیورسٹی میں بھی لیکچر دیں گے، حکومتی قیادت اور پاکستان کے علماء سے ملاقاتیں کریں گے، اور وزیرِ اعظم کے ہمراہ اسلامی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام خواتین سے متعلق کانفرنس ’’چیلنجز اور آگے بڑھنے کی راہیں‘‘ میں بھی شرکت کریں گے۔
نائجیریا کے دارالحکومت” ابوجا “میں صدرِ جمہوریہ کی سرپرستی اور سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی شرکت سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کی چند جھلکیاں
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے نائجیریا کے دارالحکومت ”ابوجا“ میں رابطہ عالم اسلامی کی مغربی افریقہ میں سماجی امن کے اقدام کا آغاز کیا۔ یہ اقدام رابطہ کی بین الاقوامی کانفرنس ”تنوع اور سماجی امن.. روشن مستقبل…