”ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030  کے اصلاحاتی پروگرام میں تمام وزارتوں    کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ دہشت گردی کو ہوا دینے والے تمام  متشدد نظریات کا مقابلہ  اور انہیں کمزور کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے  عرب دنیا سے باہر کے مسلم اماموں سمیت عالمی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ بین المذاہب  مکالمے، مذہبی رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے پیغام پر زوردیا ہے۔انہوں نے مختلف یہودی اور عیسائی رہنماؤں کے ساتھ بھی رابطہ کیا جن میں ممتاز ربی(یہودی مذہبی پیشوا) اور عیسائی  ایونجیلیکل بھی شامل تھے۔ “