نکی ہارلے-نیشنل نیوز(برطانیہ)-جولائی 2021
شخصیات کے تاثرات8-قومی اخبارات میں رابطہ عالم اسلامی اور ٹونی بلیئر انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل چینج کے ورلڈ یوتھ پروگرام پر روشنی
”رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد العیسی نے کہاہے کہ :یہ اقدام ایک بہتر دنیا کے قیام میں معاون ہوگا“۔انہوں نے کہاکہ: ” ہمیں رہنما کے طور پر اگلی نسل کو اپنی قومی معاشروں میں اچھے شہری بننے کے لئے مطلوبہ آلات فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور عالمی بات چیت کے لئے ایسے قابل قدر شرکاء جو ہمارے مستقبل کا تعین کرسکیں“۔ انہوں نے کہاکہ:”نوجوانوں کو یہ سیکھنےکی ضرروت ہے کہ کس طرح سنا اوراظہارکیا جاتاہے ،كس طرح سیکھا اورسکھایا جاتاہے، اور کس طرح ایک بہتر دنیا کی تشکیل کے لئے ہمدردی اور انسانیت کے ساتھ کام کرناہے“۔اس پروگرام میں 2400 اساتذہ کو عالمی تعلقات کی تربیت دی جائے گی۔