عالمی جریدہ برائے انسانی وسماجی علوم- جنوری 2022
شخصیات کے تاثرات1-انسانی وسماجی علوم کے عالمی جریدے کی طرف سے ڈاکٹر العیسی کی کاوشوں کا اعتراف
”ڈاکٹر محمد العیسی کی قیادت کے بعد جنرل سیکرٹریٹ میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں ۔انہوں نے اس میں انتظامی امور، کام کے طریقۂ کار اور اس کی سرگرمیوں میں تبدیلیاں لائی ہیں ۔انہوں نے روایتی فریم ورک سے ہٹ کر اسے کلاسک مذہبی رجحان سے نکال کر جدت کی طرف منتقل کیا اور بیرونی ممالک خصوصاً مغربی ممالک کے ساتھ بہترتعلقات قائم کئے اور اس دوران رابطہ اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں معاونت کرتی رہی ہے۔انہوں نے مغربی دنیا میں اپنے پروگرام کو جدید طریقے سے متعارف کرایا اور اسلامی پیغام کو ایک جدید اور نئے تصورات کی شکل میں پیش کیا اور رابطہ کے نقطۂ نظر میں دعوت الی اللہ اور اسلام کی نشرو اشاعت کے بجائے بھائی چارہ،مفاہمت اور تعارف کے پہلو کو اجاگر کیا ہے ۔“