4- عرب نیوز کے  ابتدائی کالم میں مذاہب کے   شعبے سے  تعلق رکھنے والے   معروف حاخام ڈاکٹر العیسی کی قیادت کا اعتراف کرتے ہوئے

”ڈاکٹر العیسی  رابطہ عالم اسلامی کے سربراہ کے طورپر مختصر وقت میں  نئے مملکت سعودی عرب کی علامت بن گئے جو مذاہب ،تہذیب اور مختلف اقوام کےدرمیان    مفاہمت اور پرامن بقائے باہمی کے قیام کے لئے  جرأت مندانہ کام کررہے ہیں“۔

”  دنیا بھر  کے مسلمان تعلیمات کے حصول کے لئے اسلام کے منبع کی طرف دیکھتے ہیں، اور جب ڈاکٹر العیسی جیسی شخصیات ہولوکاسٹ  کی مذمت کرتے ہیں اور یورپ یا امریکہ  میں دوسرے مذاہب کے رہنماؤں کو سرعام گلے لگاتے ہیں تو وہ مستقبل کے ساتھ ساتھ  موجودہ دور کے لئے بھی ایک  مضبوط مثال قائم کررہے ہیں۔  اس طرح کے اقدامات مسلم ممالک میں رہنے والے اعتدال پسندوں کی بڑی اکثریت کی  آواز ہے اور ان انتہا پسندوں کی حوصلہ شکنی ہے جن کے غلط اقدامات کی وجہ سے ایک اچھے عقیدے کی ساکھ کو نقصان پہنچاہے “۔

”ڈاکٹر العیسی  جیسے رہنما  ایسے عالمی مہم کے  مستند سفیر ہیں۔مملکت سعودی عرب اور عالمی برادری ان کے وجود سے مستفید ہوں “۔