مفتی عام مملکت سعودی عرب، صدر ہیئۃ کبار العلماء، علمی تحقیق وفتاوی کے صدر اور رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے صدر شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ ”اسلامی مذاہب کے درمیان پلوں کی تعمیر“ کانفرنس کےافتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے:
”اسلام اتحاد کا دین ہے، وہ یکجہتی اور موقف اور اپنے صفوں میں اتحاد کاحکم دیتاہے اور تفرقہ اور اختلاف سے سختی کے ساتھ روکتا ہے“۔