رابطہ عالم اسلامی کی دعوت پر ریاض کا حالیہ دورہ: سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ویانا کے آرچ بشپ کارڈینل ڈاکٹر کرسٹوف شونبرون کے اعزاز میں تقریب میں شریک ہیں
تازہ ترین خبریںرابطہ عالم اسلامی کی دعوت پر ریاض کا حالیہ دورہ:
سیکرٹری جنرل اورچیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی آج ظہر کو ویانا کے آرچ بشپ کارڈینل ڈاکٹر کرسٹوف شونبرون کے اعزاز میں تقریب میں شریک ہیں۔
ملاقات میں تہذیبی تصادم کے نظریئے کے مقابلے کے لئے تہذیبوں کے اتحاد کے لئے کاوشوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر تبادلۂ خیال کیاگیا،جو حال ہی میں مختلف اور خطرناک طریقوں سے دوبارہ تشکیل پارہے ہیں۔
ملاقات میں میثاق مکہ مکرمہ کا جائزہ اوراسلام کی حقیقت کے بارے میں شعور اجاگرکرنے میں اسکے وسیع وتجدیدی اثرات کابھی جائزہ لیا گیاجو عصرحاضر کے اہم مسائل میں مشترکہ اقدارکا علمبردارہے۔کارڈینل نےعالمی سطح پر دستاویزکی کامیابیوں،خصوصا آنے والی نسل کےلئے اس کی مثبت تعلیمات کو سراہا۔
سیکرٹری جنرل نے کہاکہ کعبہ مشرفہ کےجوار میں میثاق مکہ مکرمہ پر اتفاق رائے سے مکرر اور منتشر مکالمات اورنام نہاد نظریاتی ہم آہنگی کے نظریات سے آگے بڑھ کر مشترکہ عملی حقیقت میں تبدیل ہوئی ہیں جو اسلامی مسالک کے فہم کی ترقی کی عکاسی کرتاہے۔