سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سوئس دار الحکومت جنیوا میں منعقد ہونے والے عالمی ہیپاٹائٹس کانفرنس کے مہمان خصوصی
تازہ ترین خبریں”وائرل ہیپاٹائٹس“ کے مریضوں کی تکالیف پر روشنی ڈالنے اور اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی توجہ کے حصول کے لئے: سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سوئس دار الحکومت جنیوا میں منعقد ہونے والے عالمی ہیپاٹائٹس کانفرنس کے مہمان خصوصی
۔کانفرنس میں دنیا بھر سے اعلی حکومتی،بین الاقوامی اور سول حکام نے شرکت کی۔ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر العیسی نے رابطہ عالم اسلامی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس بیماری سے متاثرین کے لئے ضروری روک تھام،علاج اور دیکھ بھال فراہم کرنے کی کوششوں میں فعال کردار اداکرے گی، جس سے دنیا کے 400 ملین سے زائد لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے اور یہ عالمی صحت کی کاوشوں کے لئے ایک بڑے چیلنج کی صورت میں موجود ہے۔