سوئس فورم برائے بین الاقوامی پالیسی کی دعوت پر: سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ”اسلام اور مغرب: جغرافیائی سیاسی بحرانوں کے تناظر میں مکالمے کی فوری ضرورت“ کے عنوان سے لیکچر دیا ۔ اس موقع پر فورم کے صدر جناب برٹرینڈ لوئس اور متعدد پالیسی سازوں، مفکرین، اور صحافیوں نے شرکت کی۔

لیکچر کے بعد ایک جامع مکالمہ ہوا، جس میں بین الاقوامی سطح پر لیکچر کے موضوعات سے متعلق مختلف مسائل پر گفتگو کی گئی، اور عمومی طور پر اسلامی دنیا کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ شرکاء نے  #میثاق_مکہ_مکرمہ  کے جامع اور تہذیبی پہلوؤں کو سراہا جس میں عالم اسلام   کے مختلف مکاتب فکر کی نمائندگی کی گئی ہے اور مطالبہ کیا کہ  اس دستاویز کو مزید وسیع پیمانے پر پھیلا یااور اس کے پیغام کو عام کیا جائے۔