مؤثر، جدید اور وسیع اثر رکھنے والا پلیٹ فارم، جو مغربی معاشرے میں اسلامی تعلیمات کی وضاحت کرتاہے

اٹلی کے شہر میلان میں واقع تاریخی اور ممتاز کیتھولک یونیورسٹی سے ایک منفرد ایوارڈ کا آغاز، جو اسلامی مطالعات اور عربی زبان کی تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ یہ ایوارڈ حال ہی میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ویٹیکن کے وزیر اعظم اور سیکرٹری آف اسٹیٹ کارڈینل پیٹرو بارولین کی موجودگی میں باضابطہ طور پر متعارف کرایا۔ یہ پلیٹ فارم اسلامی تعلیمات اور ان کے علمی وعملی پہلوؤں کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ عربی زبان کی تدریس کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جو اسلامی شریعت اور تعلیمات کو صحیح طور پر سمجھنے کے لئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔