گزشتہ روز ”اسلام آباد “ میں .. اور سپریم کورٹ پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی تقریب:
تازہ ترین خبریںگزشتہ روز ”اسلام آباد “ میں .. اور سپریم کورٹ پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی تقریب:
”اسلاموفوبیا مہمات“ کے مقابلے میں اسلامی تشریعی اصولوں کی وضاحت، ”جامع شہریت“ کے تصور، اس کے منصفانہ قوانین خصوصاً ”اقلیتوں کے حقوق“ کے تحفظ کے فروغ ، نیز اسلام کے ”حقوق وفرائض“ اور تصورِ آزادی کو عالمی فورمز ،علمی اداروں اور فکری وتحقیقی مراکز میں اجاگر کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں:
چیف جسٹس آف پاکستان نے عدالت کے اراکین اور سابق چیف جسٹس صاحبان کی موجودگی میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو خصوصی اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر اُن کے اعزاز میں ایک علمی لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں اعلیٰ عدالتی، وزارتی، سفارتی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔
لیکچر کا اہم محور: ”مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان ہم آہنگی.. تہذیبی تبادلہ.. حقوق وفرائض کے بارے میں شعور کا فروغ، اور مستحکم بین الاقوامی اصولوں اور روایات کے مقابلے میں اسلامی نقطہ نظر سے جامع شہریت کا تصور“ تھا، جس میں متعدد متعلقہ تاریخی پہلوؤں کا تجزیہ واحاطہ بھی کیا گیا۔