اسلام آباد:
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل،عزت مآب  شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ”اسلام آباد“ میں ”مشترکہ موقف اور ایک آواز“ کے عنوان سے علمائے پاکستان فورم کے دوسرے اجلاس کا افتتاح کیا۔
ڈاکٹر العیسی نے    فورم کے اعلامیہ اور اس کے مندرجات کو سراہا جو علمائے پاکستان کے وسیع اور پختہ افق کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے اعلامیے میں مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ  پاکستان کے درمیان مشترکہ تعاون کے معاہدے کی تعریف اور دو ریاستی حل کے لیے جمہوریہ فرانس کے تعاون سے مملکت سعودی عرب کی کوششوں کی قیادت کو سراہنے کا خاص طور پر ذکر کیا، جس کے نتیجے میں ایک غیر معمولی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی۔