آج جمہوریہ انڈونیشیا کے صدرِ محترم، جناب پروبوو سوبیانتو نے دارالحکومت جکارتہ میں واقع صدارتی محل میں عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا استقبال کیا
تازہ ترین خبریںآج جمہوریہ انڈونیشیا کے صدرِ محترم، جناب پروبوو سوبیانتو نے دارالحکومت جکارتہ میں واقع صدارتی محل میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ محترم نے رابطہ عالم اسلامی کی عالمی حیثیت کو سراہا، جو مسلمانوں کے قبلہ اور ان کے دلوں کی آماجگاہ "مکہ مکرمہ" سے تعلق کی وجہ سے مسلم اقوام کے لیے ایک جامع مرجع کی حیثیت رکھتی ہے۔ خاص طور پر مذاہب اسلامیہ کے درمیان پلوں کی تعمیر میں اس کے نمایاں کردار، اور اسلاموفوبیا کے رجحان کا مقابلہ کرنے میں اس کے مؤثر اور فعال کردار کو سراہا گیا۔ یہ سب اس خطاب کے تناظر میں تھا جو عزت مآب سیکرٹری جنرل نے گزشتہ 15 مارچ کو نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی دعوت پر اسلاموفوبیا کے انسداد کے عالمی دن کی پہلی تقریب کے موقع پر اسلامی دنیا کی نمائندہ اس جامع تنظیم کی جانب سے پیش کیا تھا۔