جکارتہ کی جامع مسجد استقلال میں خطبہ جمعہ اور امامت کے بعد:

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مسجدِ استقلال کے استقبالیہ ہال میں انڈونیشیا کی مجلسِ شوری کے چیئرمین اور ان کے نائب سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ، ان مذہبی شخصیات سے بھی ملے جو نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد میں موجود تھیں۔ اس موقع پر خادم حرمین شریفین کے انڈونیشیا میں سفیر، جناب فیصل العمودی بھی موجود تھے۔