اپنے باضابطہ دورۂ انڈونیشیا کے ضمن میں:

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے جکارتہ، اس کے نواحی علاقوں اور بعض دیہات میں بیواؤں کے لیے فراہم کی جانے والی امداد کی تقسیم کی تقریب میں ذاتی طور پر شرکت کی۔ اس امدادی پروگرام میں گھروں کی تقسیم اور ان کے بچوں کے لیے تحائف کی فراہمی شامل تھی، جب کہ متحرک طبی کلینکس کے بیڑے کا بھی افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر خواتين کی بہبود وتحفظِ طفل کی وزیر اور وزیر برائے ہاؤسنگ بھی موجود تھے۔