19 نومبر 2025ء کو”میثاق مکہ مکرمہ“ كو اسپین کی سینیٹ میں پہلی اسلامی دستاویز کے طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا
تازہ ترین خبریںجمادی الاولیٰ 1447ھ بمطابق 19 نومبر 2025ء کو”میثاق مکہ مکرمہ“ كو اسپین کی سینیٹ میں پہلی اسلامی دستاویز کے طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر، سینیٹ کے چیئرمین اور متعدد اراکین کی موجودگی میں،اس دستاویز کے تہذیبی وتمدنی مضامین کو سراہا گیا، اور ساتھ ہی رابطہ عالم اسلامی کے اس مؤثر کردار کی تحسین کی گئی جو وہ باہمی مفاہمت اور احترام کی دعوت دینے والی اسلامی اقدار کو اجاگر کرنے میں ادا کر رہی ہے؛ تاکہ پُرامن بقائے باہمی اور تہذیبی تبادلے کو تقویت دی جاسکے۔یہ اقدام رابطہ عالم اسلامی کی اس مسلسل جدوجہد کا حصہ ہے جس کے ذریعے وہ اقوام اور عوام کے درمیان انسانی مشترکات کی بنیاد پر تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے، اور جو تہذیبوں کے تصادم کے نظریات اور طرزِ عمل کے مقابلے میں بین الاقوامی تہذیبی اتحاد اور ہم آہنگی کی دعوت دیتا ہے۔
یہ تقریب اسپین کی سینیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مذہبی شخصیت کی میزبانی کے موقع پر منعقد ہوئی، جس میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے شرکت کی۔