ظہرانے میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال:
سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی اور ویٹیکن کے وزیر اعظم  جناب کارڈینل پیٹرو پیرولین  نے تہذیبی تصادم اور ٹکراؤ کے تصورات کا مقابلہ کرنے کے لئے عظیم انسانی مشترکات کی روشنی میں اقوام کے درمیان رابطہ اور تہذیبی اتحاد کی اقدار کے فروغ کے لئے تعاون کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔