سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے نئی دہلی میں مالدیپ کے وزیر خارجہ جناب عبد اللہ شاہد سے ملاقات کی۔
محترم وزیر خارجہ نے  رابطہ عالم اسلامی کے وفد کے جمہوریہ ہند کے دورے پر اسلامی اور غیر اسلامی تمام ہندوستانی حلقوں کی جانب سے مثبت رد عمل اور شاندار استقبال کو سراہا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ سب کی بھلائی کا باعث ہوگا اور ہماری اسلامی ثقافت کی دانشمندی اور ہماری تہذیب کی ترقی کی عکاسی کرے گا۔