سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اپنے ریاض دفتر میں جمہوریہ چاڈ کے ایک وفد کا استقبال کیا جس کی قیادت وزیر مملکت برائے ہائر ایجوکیشن اور علمی تحقیق وایجاد جناب ڈاکٹر ٹوم اردیمی اور مشیر صدر جمہوریہ برائے ہائر ایجوکیشن اور علمی تحقیق وایجاد جناب محمدو قانا بوکر کررہے تھے۔ ملاقات کے دوران براعظم افریقہ میں اسلامی تعلیم سے متعلق متعدد امور پر تبادلۂ خیال، وہاں پر رابطہ کی تعلیمی منصوبوں کا جائزہ اور اقوام کی تعمیر وترقی میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ وفد میں وزارت ہائر ایجوکیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نورین سلیمان نورین،شاہ فیصل یونیورسٹی،چاڈ کے چانسلر ڈاکٹر محمد بخاری حسن اور ورچوئل یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر محمد شرف الدین سالم شامل تھے۔