جمہوریہ سینیگال کے صدر محترم جناب میکی سال نے آج ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں شیخ ڈاکٹر محمدالعیسی نے آپ کا اور آپ کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا
عملی زندگیجمہوریہ سینیگال کے صدر محترم جناب میکی سال نے آج ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کے دفتر کا دورہ کیا،جہاں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمدالعیسی نے آپ کا اور آپ کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات میں میثاق مکہ مکرمہ کی تاریخی حیثیت کو سراہا گیا جوایک اسلامی فخر ہے، جسے امت کے علمائے کرام کے اجماع نے اسلامی اخوت کا مفہوم بخشاہے اور اس دستاویز کوبین الاقوامی کانفرنس میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ کی سرپرستی کا تاج پہنایاگیا۔
صدر محترم نے ہمارے دین حق کی سچائی کو واضح کرنے، خاص طور پر انتہاپسندی کے نظریات کا مقابلہ کرنے اور اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں اور اندیشوں کو دورکرنے کے لئے دنیا بھر میں رابطہ عالم اسلامی کے کلیدی اور قائدانہ کردار کی بھی تعریف کی۔ بعد ازاں شیخ ڈاکٹر العیسی نے سینیگال کے صدر محترم کو میثاق مکہ کے اغراض ومقاصد کے تناظر میں اسلامی میدان میں ان کے مؤثر اور متاثر کن کاوشوں کے اعتراف میں سپریم کونسل آف علمائے میثاق مکہ مکرمہ کی جانب سے رہنماؤں کی رینک کا میثاق مکہ مکرمہ مجسمہ پیش کیا۔
آپ پہلے صدر ہیں جنہیں دستاویز کی یہ علامت پیش کی گئی ہے۔کھجور کی شباہت سے لی گئی یہ علامت کلمہ طیبہ کی یاد دہانی کراتی ہے جس پر دستاویز کا مواد مرتب ہے، اور قرآن کریم اس کلمہ طیبہ کی توصیف کرتے ہوئے اسے شجرہ طیبہ سے تشبیہ دیتا ہے جو کہ کھجور کا درخت ہے۔ اس کے بعد سپریم کونسل آف علمائے میثاق مکہ مکرمہ کی جانب سے سیکرٹری جنرل نے صدر محترم اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔