سیکرٹری جنرل رابطہ مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ میں رابطہ کے مرکزی دفتر میں مملکت سعودی عرب میں جمہوریہ عراق کے قونصل جنرل جناب محمد سمیر نقشبندی کا استقبال کیا
عملی زندگیسیکرٹری جنرل رابطہ اورچیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ میں رابطہ کے مرکزی دفتر میں مملکت سعودی عرب میں جمہوریہ عراق کے قونصل جنرل جناب محمد سمیر نقشبندی کا استقبال کیا، جہاں انہوں نے سیکرٹری جنرل کو عراقی سنی اوقاف کے صدر جناب مشعان خزرجی کی جانب سے عراق کےتمام مذاہب ومسالک سے ملنے کے لئے دورۂ عراق کا دعوت نامہ پیش کیا، کیونکہ رابطہ مسلمانوں کے جامع قبلہ میں واقع ایک بڑا عالمی اسلامی ادارہ ہے جو مکہ مکرمہ کی مبارک سرزمین سےشروع ہونےوالے اس مبارک اسلامی رابطے کا تسلسل ہے۔
یہ دعوت عراقی فقہ اکیڈمی کے صدر اور اراکین کے علمائےکرام کےدعوت نامے سےعلاوہ ہے جوکہ عراقی سنی مسلک کی اعلی ترین مرجع شمار ہوتی ہے۔
یہ دعوت امت مسلمہ کی جانب سے ایک دانشمندانہ جامع مکالمے کی ضرورت کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس میں رابطہ اپنے جامع پیغام اور روشن خیال اسلامی بیانئے کی روشنی میں اسلامی تنوع کےتمام اجزاء کو ساتھ لےکرچلتی ہے۔
ڈاکٹر العیسیٰ نے تمام عراقی اجزاء وہ سنی ہوں یا شیعہ اور ان کے عظیم قدیم اور جدید مراجع کی تعریف کی جنہیں اسلامی اخوت اوروطن باہم جوڑتی ہے اور جن کا مقصد مشترک اور منزل ایک ہی ہے۔