سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نےآج دوپہر ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کے ذیلی دفتر میں ایک فرانسیسی پارلیمانی وفد سے ملاقات کی
عملی زندگیسیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نےآج دوپہر ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کے ذیلی دفتر میں ایک فرانسیسی پارلیمانی وفد سے ملاقات کی۔
طویل ملاقات کے دوران متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال کیاگیا جن میں اقوام کے درمیان تہذیبی تصادم اورٹکراؤ کے نظریات کا مقابلہ کرنے کےلئے اقوام کے درمیان پُل تعمیر کرنے کے لئے رابطہ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں مذہبی اور قومی تنوع اور تمام اقوام کے درمیان باہمی احترام کے تصورات کو فروغ دینے کی اہمیت پربھی زوردیاگیا۔
ڈاکٹر العیسی نے اس موقع پر رابطہ کی جانب سے تین روز قبل فرانس میں پیش آنے والے ایک قتل کے واقعے کی مذمت کا بھی اعادہ کیا۔