سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی  

نے رابطہ کے جدہ آفس میں جمہوریہ چین کے قومی اتھارٹی برائے مذہبی امور کے صدر جناب چن روفینگ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مملکت میں متعین چینی سفیر جناب  چن ویچینگ اور مہمان کے ہمراہ وفد بھی موجود تھا۔

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیاگیا۔