عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ریاض میں رابطہ کے ذیلی دفتر میں فلپائن کے مسلم امور کے قومی کمیشن کے سیکرٹری جنرل اور سی ای او جناب گیلنگ اے مومونڈیونگ سے ملاقات کی
عملی زندگیامن کی کاوشوں میں کردار ادا کرنے کے لئے مذہبی سفارت کاری کی حمایت کے لئے مذہبی مکالمے کی ضرورت سے متعلق،منیلا میں منعقد ہونے والے عالمی فورم کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے لئے دورۂ فلپائن کی باضابطہ دعوت:
سیکرٹری جنرل رابطہ اورچیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ریاض میں رابطہ کے ذیلی دفتر میں فلپائن کے مسلم امور کے قومی کمیشن کے سیکرٹری جنرل اور سی ای او جناب گیلنگ اے مومونڈیونگ سے ملاقات کی،جن کے ہمراہ علمائے فلپائن آرگنائزیشن برائے امن وترقی کی سپریم کونسل کے سی ای او محترم ڈاکٹر عبد الحنان تاجو بھی موجود تھے۔
ملاقات میں #میثاق_مکہ_مکرمہ کے نہج پر فلپائن میں ائمہ وخطباء کےلئے تربیت کے مواقع سمیت متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔