عزت مآب شیخ ڈاکٹر نے نیویارک میں اپنی رہائش گاہ پر نسلی امتیاز کا مقابلہ کرنے والے امریکی شہری حقوق کے رہنما مارٹن لوتھر کنگ کے فرزند جناب مارٹن لوتھر کنگ سوم کا استقبال کیا
عملی زندگیامریکی کانگریس کے متعدد اراکین اور نامور تھنک ٹینکس کے ساتھ ”بین الاقوامی“ ”مذہبی“ اور ”مکالمے“ کی تقریبات اور امریکہ میں اسلامی رہنماؤں کی دستور ساز کونسل کے اجلاس کے افتتاح کے موقع پر : سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر نے نیویارک میں اپنی رہائش گاہ پر نسلی امتیاز کا مقابلہ کرنے والے امریکی شہری حقوق کے رہنما مارٹن لوتھر کنگ کے فرزند جناب مارٹن لوتھر کنگ سوم کا استقبال کیا۔ مارٹن سوم کمیونٹی چیریٹی کارکن اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ملاقات کے دوران متعدد موضوعات پر گفت گو کرتے ہوئے نفرت انگیز بیانئے اور نسل پرستی کے خاتمے پر خصوصی طور پرتبادلۂ خیال کیا گیا۔