سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے واشنگٹن میں اپنی رہائش گاہ پر امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس کی صدر اور سی ای او محترمہ لیز گرانڈے کا استقبال کیا۔
عملی زندگیسیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے واشنگٹن میں اپنی رہائش گاہ پر امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس کی صدر اور سی ای او محترمہ لیز گرانڈے کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے سیکرٹری جنرل کی میزبانی کی گئی، جہاں ایک طویل نشت میں ادارے کے عملے نے بھی شرکت کی۔ نشست میں غزہ کی المناک اور سنگین صورتحال سمیت متعدد اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس مو قع پر رابطہ کے اہداف سے متعلق فکری، تحقیقی اور دور رس موضوعات کے علاوہ امت مسلمہ کے علمائے کرام اور مفکرین کی متحدہ آواز کو پہنچانے کے لئے مؤثر عالمی پلیٹ فارمز پر رابطہ کی شرکت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔