سیکرٹری جنرل رابطہ عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے نمائندے جناب جو ولسن کی دعوت پر امریکی کانگریس کی ریپبلکن اسٹڈی کمیٹی کے متعدد ارکان سے ملاقات کی
عملی زندگیسیکرٹری جنرل رابطہ عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے نمائندے جناب جو ولسن کی دعوت پر امریکی کانگریس کی ریپبلکن اسٹڈی کمیٹی کے متعدد ارکان سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر العیسی نے اس موقع پر نفرت انگیز بیانئے اور طرز عمل کے مقابلے کے لئے مذہبی اور قانون ساز اداروں کے درمیان مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا، جس كا آغاز متنوع قومی معاشروں میں خصوصاً اور اقوام کے مابین عموماً مفاہمت،رواداری اور ہم آہنگی کی اقدار کے فروغ سے ہو، خاص طور تہذیبی تصادم اور ٹکراؤ کے خطرات کے سدّباب اور اس کے نظریات اور کچھ اسالیب کے خطرات کے پیش نظر سب کو تہذیبی اتحاد کی اہمیت کا ادراک ہونا ضروری ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ایسے مہذب معاشرے کی تشکیل کے لئے جو مادی ادراک اور اقدار کی دولت سے بہرور ہو، اس کے لئے انسانی سوچ کی تشکیل میں خاندان،تعلیم اور سماجی اثر ورسوخ کے پلیٹ فارمز کے مؤثر کردار پر زوردیاگیا۔