سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ میں رابطہ کے مرکزی دفتر میں البانیہ کے وزیر داخلہ جناب تاؤلانت بالا کا استقبال کیا
عملی زندگیسیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ میں رابطہ کے مرکزی دفتر میں البانیہ کے وزیر داخلہ جناب تاؤلانت بالا کا استقبال کیا، جن کے ہمراہ جمہوریہ البانیہ کے اعلی حکام اور سفارت کا روں کا وفد موجود تھا۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ محترم وزیر داخلہ نے اس موقع پر معاصر اسلامی اور عالمی مسائل کے حل، دنیا بھر میں اسلام کی حقیقی تصویر کو متعارف کرانے اور انتہاپسندی، نسل پرستی اورنفرت انگیز بیانئے کے سدّباب کے لئے مؤثر اقدمات کے حوالے سے رابطہ کی حکیمانہ کاوشوں کو سراہا۔