سیکرٹری جنرل رابطہ عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى میں براعظم افریقہ میں خواتین کی ترقی کے شعبے میں سرگرم کارکن، وزیر اور سفارت کار محترمہ عائشہ بنت ام حمیم کا استقبال کیا
عملی زندگیسیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے مکہ مکرمہ میں رابطہ کے مرکزی دفتر میں براعظم افریقہ میں خواتین کی ترقی کے شعبے میں سرگرم کارکن، وزیر اور سفارت کار محترمہ عائشہ بنت ام حمیم کا استقبال کیا۔
ملاقات میں متعدد اہم شعبوں میں افریقی خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے سے متعلق متعدد امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے انہیں اپنا ثقافتی کردار اداکرنے کے لئے بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مشرق اور مغرب میں رابطہ عالم اسلامی کی اہمیت اور عالمی اثر ورسوخ کو سراہا جس سے اس کی مرجعیت اور اس پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
اس موقع پرعزت مآب سیکرٹری جنرل نے کہاکہ رابطہ عالم اسلامی مملکت سعودی عرب کی بھلائیوں میں سے ایک ہے جس نے اس کی بنیاد رکھ کر اسے عالم اسلام کو ہدیہ کیا ہے۔ آپ نے اللہ تعالی سے دعاکی کہ وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو جو کچھ انہوں نے اسلام، مسلمانوں اور پوری انسانیت کی خدمت کے لئے کیا ہے اور جو کررہے ہیں، اس کے بدلے میں ان کی حفاظت اور اجر عظيم عطافرمائے۔