سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نےریاض میں اپنے دفتر میں جمہوریہ برونڈی کے صدر محترم کے ایلچی جناب ریورین اینڈیکوریو
عملی زندگیسیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نےریاض میں اپنے دفتر میں جمہوریہ برونڈی کے صدر محترم کے ایلچی جناب ریورین اینڈیکوریو، حکمران پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور نائب صدر کا استقبال کیا۔ انہوں نے صدر محترم کی جانب سے برونڈی میں رابطہ عالم اسلامی کی موجودگی کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، ایک ایسے ثقافتی مرکز کے ذریعے جو مذہبی اور نسلی بقائے باہمی کو فروغ دے اور جس کے گرد سب جمع ہوسکیں، جیساکہ رابطہ کو بین الاقوامی ثقافتی رابطہ کاری کے میدان میں تجربہ اور بین الاقوامی امتیاز حاصل ہے۔ اسی طرح وہ قومی ممالک میں خاص طور پر اسلامی اجزاء کے درمیان بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے میں پیش پیش ہے۔