آج ظہر کے وقت ملاقات کے دوران:

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى کو عراقی وزیر اعظم کی طرف سے عراق کے دورے کی دعوت پیش کی گئی۔ یہ دعوت مملکت سعودی عرب میں جمہوریہ عراق کے قونصل جنرل جناب محمد سمیر نقشبندی سے ملاقات کے دوران دی گئی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود "حفظہ اللہ" کی زیر سرپرستی گزشتہ رمضان المبارک میں  رابطہ عالم اسلامی نے مکہ مکرمہ میں اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پُل قائم کرنے کے چارٹر  کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد کی تھی جس کے نتیجے میں پُل قائم کرنے سے متعلق دستاویز جاری کی گئی۔

اس سے قبل مکہ مکرمہ میں عراقی مذہبی شخصیات کا فورم بھی منعقد ہوا تھا۔