© 2020 ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ، تمام حقوق محفوظ ہیں

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی  ”عالمی بین المذاہب ہم آہنگی ہفتہ  “کے موقع پر:

” اسلام میں ایک مستقل اخلاقی اصول یہ ہے کہ صلح کی دعوت دی جائے، پرامن لوگوں سے حسنِ سلوک کیا جائے، اور ان کے ساتھ بھلائی کا برتاؤ  رکھا جائے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے نبی کریم ﷺ کے بارے میں فرماياہے: ” اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔“  یہ رحمت ایک وسیع مفہوم رکھتی ہے، جو انسانیت کے لیے بھلائی کی ہر صورت کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے۔“  

12th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی”  اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن “کے موقع پر خطاب ہوتے ہوئے:

” اسلام ” رحمت اور رواداری“  اور ” انصاف اور امن“  کا  دين ہے۔ اس کی شرعی نصوص اور ہمارے نبی کریم ﷺ کی سیرت اس کی گواہی دیتی ہیں۔ یہی پیغام اعتدال پسند اسلام نے اپنے تاریخی تسلسل میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔“  

12th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ” مہاجرین کے عالمی دن“ کے موقع پر:

” مہاجرین کی تکالیف انسانی ضمیر کے لیے سب سے زیادہ دردناک اور انسانیت کے لیے خطرناک چیلنجوں میں سے ہیں، کیونکہ یہ انسانی وقار اور عالمی امن و ہم آہنگی کو متاثر کرتی ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ مہاجرین کی فلاح و بہبود اور ان کے جائز مسائل کی حمایت کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔“

12th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی  امریکہ کی ڈیوک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے:

” ان نوجوانوں اور طلبہ سے جو ہمیں اس وقت سن رہے ہیں: آپ ہی اس دور کے حقیقی محرکِ تبدیلی ہیں۔ اپنی طاقت کو معمولی نہ سمجھیں۔ اپنی تعلیم اور اپنے ایمان کی اقدار کو ظلم کے خلاف جدوجہد، مسائل کے حل، اور مکالمے کے دروازے کھولنے کے لیے بروئے کار لائیں،خصوصاً ایسے وقت میں جب بعض لوگ اختلاف کی آگ بھڑکانا چاہتے ہوں۔“

12th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی  نواکشوط میں ”سیرتِ نبویؐ میوزیم  “   کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے:

” رابطہ عالم اسلامی کی نگرانی میں قائم اس میوزیم میں، خاص طور پر نبوت کے دلائل اور عمومی طور پر ایمان کے دلائل پر توجہ دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے شبہات کے سدِّ باب کو بھی اس کی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے، چاہے ان شبہات کا ماخذ یا محرک کچھ بھی ہو۔ الحمدللہ، یہ میوزیم اپنے مقصد میں کامیاب رہا ہے اور اپنے اہداف کو بخوبی حاصل کر چکا ہے۔“

12th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی  بین الاقوامی صحافیوں کی موجودگی میں فرانسیسی میڈیا اور خبررساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے:

” غزہ کے سانحے پر متحدہ اسلامی موقف، دنیا بھر کے ہر باشعور انسان کا بھی موقف ہے، جو اس قتلِ عام کے حوالے سے بین الاقوامی اور انسانی قانون کے نفاذ کا تقاضا کر رہا ہے۔“  

12th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی  البانیہ  کے دار الحکومت کی جامع مسجد  میں عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے:

” مسلمان وہ ہوتا ہے جو احسان کے ذریعے دل جیتتا ہے۔ وہ سب کے لیے خیر کا خواہاں ہوتا ہے، محبت اور الفت کو فروغ دیتا ہے، عطا کرتا ہے، خوشیاں بانٹتا ہے، معاف کرتا ہے، آسانی پیدا کرتا ہے اور سختی نہیں کرتا۔“

08th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی  نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں” اسلاموفوبیا کے خلاف بین الاقوامی دن“ كی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے:

” اسلام سے نہ ڈریں، بلکہ جہالت اور تعصب سے ڈریں؛ اپنے اُس رویے سے ڈریں جو آپ کے لیے نقصان دہ، اور خدائی انصاف کے سامنے شرمندگی کا باعث ہے؛ وہ رویہ جو ہماری مشترکہ انسانی عزم کے سامنے شکست خوردہ ہے، جبکہ سچ وہی ہے جو بولا جائے، اس پر عمل کیا جائے اور اس کی تبلیغ کی جائے۔“  

08th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ”  اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل کے قیام  “  کے لئے کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر:

” ہر مکتبِ فکر کی اپنی مخصوص خصوصیات ہیں، جن پر وہ اللہ کے سامنے جواب دہ ہے۔ اسے اسلامی وقار اور بھائی چارے کے ساتھ زندہ رہنے کا حق حاصل ہے۔ مطلوبہ یکجہتی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ دوسروں کی خصوصیات سے اتفاق کیا جائے، بلکہ ان کو سمجھا جائے اور ان کے وجود کا احترام کیا جائے۔ اس حقیقت کو بھی تسلیم کیا جائے کہ اسلام کا سایہ ایک ہے، اس کا بھائی چارہ قائم ہے، اور اس کی مشترکہ بنیادیں وسیع و ہمہ گیر ہیں۔“  

08th July 2025