© 2020 ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ، تمام حقوق محفوظ ہیں

نام نہاد سیاسی  اسلام کے نظریات جامع شہریت کے حصول میں رکاوٹ ہیں ، جس کے اہداف میں  دنیا بھر میں بقائے باہمی اور قومی ہم آہنگی کا فروغ  شامل ہے ۔

06th December 2021

خادم حرمین شریفین  کے زیر سرپرستی اور ان کے ولی عہد کے تعاون سے  تیار شدہ میثاق مکہ مکرمہ  کی بائیسویں شق میں جامع شہریت کے بارے میں ایک روشن تناظر پیش کیا گیا ہے اور ایک  مخصوص شق میں خواتین کو  مشروع طور پر مکمل بااختیار بنانے کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے اسے جامع شہریت کا ستون قراردیاہے۔

06th December 2021

مذہبی   تشخص اور قومی تشخص ایک دوسرے سے متصادم نہیں بلکہ  وہ ایک دوسرے کی تکمیل ہیں۔ہمارے مذہب   میں امن وہم آہنگی کا مطالبہ، عہدوپیمان  کی تکمیل ،  دلوں کو جوڑنے اور مصالح ومفاسد  کو دیکھنے کا حکم ہے۔

06th December 2021

آج ہمیں نسل پرستی اور ا س  کی جہالت کا سامناہے، اور یہ صرف پسماندہ ممالک میں نہیں پھیل رہی ہے بلکہ  ان ممالک میں جڑ پکڑ رہی ہے  جو درجہ بندی میں پہلی دنیا میں شمار ہوتے ہیں۔  اس تہذیبی پسماندگی کے بعد بہتر مادی ترقی ممکن  نہیں ہوپائی ہے۔

06th December 2021

آئینی، قانونی اور ثقافتی اختلافات کو سمجھ کر اور ان کی رعایت رکھتے ہوئے یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ ہم ایک  لائن کھینچیں اور سب سے  تقاضہ کریں  کہ جامع شہریت کا بس یہی تصور ہے اور اس کے علاوہ  ہر تصور اس کے مفہوم سے خارج ہے۔

06th December 2021

جامع شہریت ایک قومی اور عالمی تقاضہ ہے جس کے لئے اس کی تمام تفاصیل کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔اس میں ہر ملک کے قوانین اور ثقافت میں اس کی  خود مختاری کوتسلیم کرتے  ہوئے اس کی آئینی اور قانونی اختلافات کو مدنظر رکھنا ہوگا،جب کہ بین الاقوامی قوانین اوراصول اور مشترکہ انسانی اقدار کا احترام سب کے لئے ضروری ہے ۔

06th December 2021

آج ہمیں  جامع شہریت  پر وسیع تناظر میں مکالمہ کی ضرورت ہے کیونکہ  ایک ایسی جہت بھی موجود ہے جو اس کی تفصیلات  اورکڑیوں سے ناواقف ہے۔

06th December 2021

سیاسی مباحثے اپنے واضح اہداف کے ساتھ اور فکری رجحانات اپنی انتہاپسندانہ سوچ کے ساتھ اقوام اور ممالك  کے مابین مفاہمت اوراخلاقی مکالمے  کی منطق سے  تجاوز کرگئے ہیں۔

06th December 2021

آج ہمیں جامع شہریت  کے اقدار اور اصولوں کو یاد دلانے سے  زیادہ، اس کی چیلنجز اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

06th December 2021