© 2020 ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ، تمام حقوق محفوظ ہیں

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی رابطہ کے طبی اقدامات کے شراکت دار دنیا کے معروف ڈاکٹروں اور سرجنوں کی تکریمی تقریب اور نمایاں یتیم طلبہ کے اعزاز  کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے:

” یتیم، رابطہ عالم اسلامی کی توجہ کا مرکز ہیں، اور یہ ان کی دیکھ بھال، انہیں بااختیار بنانے اور زندگی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے درکار ہر چیز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،  تاکہ اللہ کی مدد اور توفیق سے  وہ  زندگی کے میدان میں كاميابی کے ساتھ داخل ہوں اور اپنے، اپنے خاندان  اور معاشرے کے لئے بہتر مستقبل تراشیں ۔“  

08th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی     پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ”مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے اقدام“  کے افتتاح کے موقع پر:

” یہ امتِ مسلمہ کے علمائے کرام ہیں، جو مختلف مکاتبِ فکر، مدارس، اور علمی اداروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور یہ ان کی فقہی کونسلیں ہیں، جو آج یکجا ہو کر ایک آواز میں کہہ رہی ہیں: اسلام عورت کو تعلیم سے محروم کرنے سے بری ہے؛ خواہ یہ محرومی مکمل ہو یا جزوی، کسی خاص عمر، مرحلے یا شعبے کے اعتبار سے ہو۔“  

08th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ”    بدلتے ہوئے عالم میں ایمان“  کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے:

” یہ کانفرنس اللہ تعالیٰ پر ایمان کے دلائل پر غور و فکر کے لیے منعقد کی گئی ہے، تاکہ اہلِ علم و ایمان، الحاد کو شکست دینے کا تسلسل جاری رکھ سکیں ۔“  

” مذہبی نصوص کے حوالے سے کچھ شبہات پائے جاتے ہیں، اور کوئی بھی شبہ ایسا نہیں جس کا ابتدائی مرحلے ہی میں پردہ نہ چاک کیا جا سکے۔ اس لیے ہم کانفرنس کے شرکاء کو تجویز دیتے ہیں کہ وہ ایمان کے دلائل اور شبہات کا مؤثر جواب دینے کے لیے ایک بین الاقوامی مرصد (نگرانی مرکز) قائم کریں، تاکہ یہ ایک اجتماعی اور ادارہ جاتی عمل بن سکے، اور انفرادی مہارتوں سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے۔“  

08th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی   ریاض انٹرنیشنل بک فیئر  2024ء میں  میثاق مکہ مکرمہ  کے بارے میں اظہار خیال کرتے  ہوئے:

” فرقہ وارانہ تنازعات کی ایک طویل اور تکلیف دہ تاریخ ہے، جو صرف نقصان دہ ثابت ہوئی ہے۔ اور ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ کوئی فرد یا جماعت اس راہ پر چلی ہو اور سب سے پہلے خود نہ جلی ہو۔“

08th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی حرمین شریفین میں فتوی اور زائرین پر اس کے اثرات کے عنوان سے  منعقدہ سیمینار کے افتتاحی اجلاس س ےخطاب کرتے ہوئے:

” کچھ لوگ، جن کی عقل ماری گئی ہے اور جو علم سے تہی دست ہیں، اپنے محدود فہم کے باوجود حج اجازت ناموں پر ڈاکہ زنی کو جائز قرار دیتے ہیں؛ خواہ یہ رائے جہالت، ذاتی مفاد یا کسی کے اکسانے پر مبنی ہو۔ ایسے اقوال صرف وہی کہہ سکتے ہیں جو خود گمراہ ہوں اور دوسروں کو بھی گمراہ کرتے ہوں، خصوصاً وہ افراد جنہیں نفسانی خواہشات نے گھیر رکھا ہو۔ ان کی باتوں میں ایسے خطرناک اشارات ہوتے ہیں جو ان کے پسِ پردہ مقاصد کو بے نقاب کرتے ہیں۔“  

08th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی افریقہ یوتھ فورم سے خطاب کرتے ہوئے:

” ہم اس فورم میں تعمیر و ترقی کے لیے قابلِ اعتماد نوجوانوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے، نیز ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔“  

08th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی مالاوی میں یتیموں کے لیے منعقدہ تقریب کے دوران:

” مالاوی قومی ہم آہنگی کے حوالے سے دنیا بھر میں ایک نمایاں مثال ہے۔ ہمارا انسانی اور دینی فریضہ ہے کہ ہم اپنی اخوت، ہمدردی اور فلاحی سرگرمیوں کو مؤثر، پائیدار اور ترقی یافتہ طریقے سے آگے بڑھائیں۔“

07th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی دی اکنامسٹ میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے:

” غزہ کا بحران محض ایک علاقائی تنازع نہیں، بلکہ یہ آنے والی نسلوں کے دل و دماغ کی جنگ ہے؛ جو اگر آج فیصلہ کن اخلاقی قیادت نہ پائی، تو تضحیک اور نفرت کی نذر ہو جائے گی۔“

07th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی پہلی بین الاقوامی کانفرنس ” اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پلوں کی تعمیر“ سے:

” اسلامی مکاتب فکر کو سب سے زیادہ اس مشترکہ موقف کی ضرورت ہے جو انہیں متحد کرے، نہ کہ تقسیم کرے؛ اور یہ وحدت مشترکہ اسلامی اساس کے ذریعے ممکن ہے۔ اور کوئی بھی چیز شہادتین، ارکانِ اسلام، اور دیگر ثوابتِ دین سے زیادہ جامع اور واضح نہیں ہو سکتی، جن پر عمل اور جن کے تقاضے سب کے مابین وحدت کا باعث بنتے ہیں۔“

07th July 2025