سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی بلقان کی علاقائی کانفرنس کے دوران سرائیوو اعلامیہ میں:
” برداشت، بقائے باہمی اور امن کوئی اختیاری چیز نہیں کہ چاہیں تو اپنائیں اور چاہیں تو ترک کر دیں؛ بلکہ یہ ہمارے عالمی امن اور قومی معاشرتی ہم آہنگی کے لیے ایک ناگزیر ضرورت ہیں۔“
07th July 2025
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی قاہرہ یونیورسٹی میں ” مشرق اور مغرب کے درمیان فکر میں نئی پیش رفت“ کے عنوان سے یادگاری لیکچر میں:
” مطلق آزادیوں کا تصور، ہمارے عالمی امن اور قومی معاشرتی ہم آہنگی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، بالخصوص جب وہ تہذیبی تصادم کو بھڑکانے کا باعث بنیں۔“
07th July 2025
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی مکہ مکرمہ میں منعقدہ 48 ویں حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے:
” شرعی رخصتیں ہمارے اسلامی تشریعی نظام کی خوبصورتی اور امتیازی خصوصیات میں سے ہیں، کیونکہ غالب تعریف کے مطابق رخصت وہ شرعی حکم ہے جو اصل حکم سے ہٹ کر، کسی خاص حالت میں ایک رعایتی حکم کی صورت اختیار کرتاہے تاکہ مکلف کو آسانی فراہم کی جاسکے ۔“
07th July 2025
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی پاکستان کے شہر اسلام آباد میں شاہ فیصل مسجد کے منبر سے:
” کتنے ہی مسلمان ایسے ہیں جنہوں نے اپنے قول سے پہلے اپنے فعل سے اللہ کی طرف بلانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اور کتنے ہی مسلمانوں نے اپنے عظیم اسلامی اخلاق کے ذریعے اپنے دین کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کیا اور جاہلوں اور بدنیتی پر مبنی عناصر کا مؤثر مقابلہ کیا ۔ دوسروں کی نظر میں یہی ان کے دین کی حقیقی تصویر ہے۔“
07th July 2025
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی آسیان علماء کونسل کے افتتاح کے بعد ایشیائی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے:
” ہم ہر اُس آواز کا خیرمقدم کرتے ہیں جو دنیا میں امن اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے بلند ہو۔ ہم سیاسی جرائم، جیسے غزہ کی خونریز جنگ، اور اہلِ ادیان کے درمیان فرق کرتے ہیں، بشرطیکہ وہ جرائم کے خلاف ہوں۔“
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی البانیہ کے عظیم تاریخی جامع مسجد کے منبر سے:
”نیکی، جیسا کہ ہمارے نبی اور سردار حضرت محمد ﷺ نے بیان فرمائی، خوش اخلاقی کا نام ہے۔ یہ بلند اسلامی اقدار میں سے ایک ہے؛ ایسا خلق جو کبھی نہیں بدلتا، نہ مذہب کے اختلاف سے، نہ رنگ سے، اور نہ کسی اور سبب سے۔ مسلمان کے اخلاق، رحمت اور فضل کے پروں پر پرواز کرتے ہیں۔“
07th July 2025
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی البانیہ کے عظیم تاریخی جامع مسجد کے منبر سے:
”نیکی، جیسا کہ ہمارے نبی اور سردار حضرت محمد ﷺ نے بیان فرمائی، خوش اخلاقی کا نام ہے۔ یہ بلند اسلامی اقدار میں سے ایک ہے؛ ایسا خلق جو کبھی نہیں بدلتا، نہ مذہب کے اختلاف سے، نہ رنگ سے، اور نہ کسی اور سبب سے۔ مسلمان کے اخلاق، رحمت اور فضل کے پروں پر پرواز کرتے ہیں۔“
07th July 2025
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی، مہاجرین کی امداد کے لیے معروف ترین کشتی کے دورے کے دوران، اس موقع پر بین الاقوامی ریڈ کراس، ہلال احمر، اور اطالوی ریڈ کراس کے سربراہان بھی موجود تھے:
”یہ دورہ دنیا کے سب سے المناک ساحلوں میں سے ایک، صقلیہ کے ساحل پر واقع مہاجرین کی سب سے بڑی امدادی کشتی کا معائنہ ہے۔ ہم یہاں میدانِ عمل میں، زمینی حقائق، ضروریات اور رپورٹس کی تصدیق کے لیے موجود ہیں۔“
07th July 2025
نام نہاد سیاسی اسلام کے نظریات اسلاموفوبیا کی متعدد وجوہات میں سرفہرست ہے، جہاں اس نے عظیم مذہب کو ایک تنگ نظر سیاسی مقصد تک محدود کرکے اپنے لئے جھوٹا لباس بُن کر اسے اسلام کی طرف منسوب کیا۔
06th December 2021
نام نہاد سیاسی اسلام نے مشرق اور مغرب کے درمیان تہذیبی تصادم میں اضافہ کیا ہے اور یہ اسلاموفوبیا رجحان کی متعدد وجوہات کا ذمہ دار ہے ۔
06th December 2021