سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی البانیہ کے عظیم تاریخی جامع مسجد کے منبر سے:”نیکی، جیسا کہ ہمارے نبی اور سردار حضرت محمد ﷺ نے بیان فرمائی، خوش اخلاقی کا نام ہے۔ یہ بلند اسلامی اقدار میں سے ایک ہے؛ ایسا خلق جو کبھی نہیں بدلتا، نہ مذہب کے اختلاف سے، نہ رنگ سے، اور نہ کسی اور سبب سے۔ مسلمان کے اخلاق، رحمت اور فضل کے پروں پر پرواز کرتے ہیں۔“