ڈاکٹر العیسی کی خدمات کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں مسلم معاشروں کا تحفظ، استحکام اور ترقی ہے۔ اعلامیۂ اسلام آباد کے ذریعے 47 ممالک کے علماء اور حکومتوں سے بچیوں کی تعلیم کی غیر مبہم اور واضح حمایت کا عہد حاصل کیا گیا۔ اسی کے ساتھ رابطہ عالم اسلامی نے دینی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے بھی متعدد اہم منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں نائیجر اور انڈونیشیا میں لاکھوں افراد کی خدمت کرنے والی مساجد کی تعمیر، نیوزی لینڈ کی مسجد النور کی ازسرِ نو تعمیر کا عزم،جو 2019ء میں دہشت گرد حملے کا نشانہ بنی تھی،نیز دینی تعلیم کے معیار کو یکساں بنانے اور آئندہ نسلوں کے لیے اسلامی ورثے کے تحفظ کی مسلسل کوششیں شامل ہیں۔