سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ” اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل کے قیام “ کے لئے کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر:” ہر مکتبِ فکر کی اپنی مخصوص خصوصیات ہیں، جن پر وہ اللہ کے سامنے جواب دہ ہے۔ اسے اسلامی وقار اور بھائی چارے کے ساتھ زندہ رہنے کا حق حاصل ہے۔ مطلوبہ یکجہتی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ دوسروں کی خصوصیات سے اتفاق کیا جائے، بلکہ ان کو سمجھا جائے اور ان کے وجود کا احترام کیا جائے۔ اس حقیقت کو بھی تسلیم کیا جائے کہ اسلام کا سایہ ایک ہے، اس کا بھائی چارہ قائم ہے، اور اس کی مشترکہ بنیادیں وسیع و ہمہ گیر ہیں۔“