سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی مکہ مکرمہ میں منعقدہ 48 ویں حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے:” شرعی رخصتیں ہمارے اسلامی تشریعی نظام کی خوبصورتی اور امتیازی خصوصیات میں سے ہیں، کیونکہ غالب تعریف کے مطابق رخصت وہ شرعی حکم ہے جو اصل حکم سے ہٹ کر، کسی خاص حالت میں ایک رعایتی حکم کی صورت اختیار کرتاہے تاکہ مکلف کو آسانی فراہم کی جاسکے ۔“